اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی کی زیر صدارت محکمہ ریونیو کے افسران اور اہلکاروں کا اجلاس
Advertisements
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگا ر) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی کی زیر صدارت احمد پور کے تمام ریونیو فیلڈ سٹاف سے اے سی آفس میں میٹنگ منعقد کی گئ.جس میں ریونیو سے متعلق تمام مسائل کو زیر بحث لایا گیا اور سرکاری واجبات کی وصولی دیگر ریونیو معاملات کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ شہریوں/ سائلین کے مسائل و شکایات کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنا ہماری زمہ داری ہے. سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی یا بدعنوانی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا سرکاری واجبات کی بر وقت ادائگی ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ریونیو عملہ اس سلسلہ میں اپنی کوششیں تیز کردے۔ اس مو قع پر ریڈر اے سی محمد شہزاد بھی موجودتھے۔