Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی  کا پرانا نام جامعہ عباسیہ بحال کر کے محسنوں کا قرض اتارنا چاہیے خواجہ سعد رفیق

Restore Islamia University’s Original Name “Jamia Abbasia” to Honor Benefactors: Khawaja Saad Rafiq
Advertisements


عباسیہ خاندان کے احسانات ہماری آنے والی نسلیں بھی نہیں اتار سکتیں , پرنس بہاول خان عباسی بہاولپور ریجن کے نوجوانوں کو لیڈ کر کے اس محروم علاقے کے مسائل اجاگر کریں ،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کی اپنے دیرینہ ساتھی شہزاد سہیل خاکوانی کی اقامت گاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ میں ن لیگ کے اراکین سے گُفتگو


  احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے     کہ  عباسیہ خاندان کے احسانات ہماری آنے والی نسلیں بھی نہیں اتار سکتیں – اسلامیہ یونیورسٹی  کا پرانا نام جامعہ عباسیہ بحال کر کے محسنوں کا قرض  اتارنا چاہیے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے  دیرینہ ساتھی اور مسلم لیگ ن تحصیل احمد پور شرقیہ کے سینیئر رہنما شہزاد سہیل خان خاکوانی کی جانب سے  اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی بھی اس تقریب میں شریک ہوئے-

Advertisements

 خواجہ سعد رفیق نے کہا  کہ   پرنس بہاول عباس خان عباسی کو مل کر بہت خوشی ہوئی انکو پورے بہاولپور کے نوجوانوں کو لیڈ کر کے اس محروم علاقہ کے مسائل اجاگر کرنے چاہییں –  میں اس محسن پاکستان خاندان کا ہمیشہ سے چاہنے والا ہوں –  عباسیہ  خاندان کی تاریخی خدمات اظہر من الشمس ہیں – سوشل میڈیا کے  مختلف پلیٹ فارمز سے اس بارے اگاہی دی جائے تاکہ عوام الناس کو اپنے محسنوں کے احسانات کا علم ہو سکے – مسلم لیگ نون کے مرکزی سینئر رہنما نے  اپنے پرانے دوستوں سے ملکر پرانی یادیں تازہ کیں -شہزاد سہیل خاکوانی کی اقامت گاہ  پر تمام دوستوں سے گپ شپ کی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر چوہدری وحید آرایئں  سابق ایم پی اے عبدالعلیم شاہ سابق ایم پی اے ملک انور علی سابق مئیر بہولپور عقیل نجم ہاشمی ڈاکٹر فیاض احمد ملک۔ سردار یحیی خان کلاچی۔ نوید خالد وارن۔ احمد خان بابر۔ جواد رحمن خان۔ آصف خان علی زئی اور حارث خاکوانی۔ فہیم خان اور وسیم خان موجود تھے