Advertisements

فیک نیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات کے چیلنجز کے پیشِ نظر ذمہ دار صحافت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر

Fake News Makes Responsible Journalism More Vital Than Ever: AC Iqra Nasir
Advertisements

نامساعد حالات اور کم وسائل کے باوجود مقامی صحافی پیشہ ورانہ دیانت داری کے ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں۔ 
صدر محمد اعجاز خان پٹھان اور چیف آرگنائزر ارشاد احمد شاد پر مشتمل وفد نے اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر کو جرنلسٹس الائنس کی طرف سے اعزازی شیلڈ سے نوازا۔

احمد پور شرقیہ + اوچ شریف (تحصیل رپورٹر + نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر نے کہا ہے کہ شفافیت، احتساب اور عوامی آگاہی میں ذمہ دار میڈیا کا کلیدی کردار ہے، فیک نیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات کے چیلنجز کے پیشِ نظر ذمہ دار صحافت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔  وہ میونسپلٹی آفس اوچ شریف میں اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب (رجسٹرڈ) اوچ شریف کے وفد سے تبادلہ خیال کر رہی تھیں، اس موقع پر چیف آفیسر ارم شہزادی بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر نے کہا کہ نامساعد  حالات اور کم وسائل کے باوجود مقامی صحافی پیشہ ورانہ دیانت داری کے ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ، آزادیٔ اظہار اور معلومات تک رسائی کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ صدر محمد اعجاز خان پٹھان اور چیف آرگنائزر ارشاد احمد شاد پر مشتمل اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر کو جرنلسٹس الائنس پاکستان کی طرف سے اعزازی شیلڈ سے نوازا۔

Advertisements