Advertisements

جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کی قراردادیں بے کار ہو چکیں: رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah Political Adviser to PM
Advertisements

کسی اسمبلی کی میعاد کے اندر کسی قرارداد پر عمل نہ ہو سکے تو پھر یہ اگلی اسمبلی پر منحصر ہے کہ وہ اس بارے میں نئی قرارداد منظور کرتی ہے یا نہیں مشیر سیاسی امور وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کی قراردادیں بے کار ہو چکیں۔ رانا ثنا اللہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے حوالے سے قراردادیں 10 سال پہلے منظور کی گئی تھیں، اب وہ بے کار ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی اسمبلی کی میعاد کے اندر کسی قرارداد پر عمل نہ ہو سکے تو پھر یہ اگلی اسمبلی پر منحصر ہے کہ وہ اس بارے میں نئی قرارداد منظور کرتی ہے یا نہیں۔

Advertisements

اسلام آباد صوبے کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن حکومت کو آخری وارننگ دے چکا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اس بلدیاتی ایکٹ کے مطابق کرائے جائیں جو منظور کیا جا چکا ہے۔ صوبوں کی بحث پر وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور کا کہنا تھا کہ اس پر مسلم لیگ ن یا تو خاموش ہے یا اس بحث کا حصہ نہیں بننا چاہتی، اس پر بحث پارلیمنٹ میں ہی ہونی چاہیے جو اس بحث کی اصل جگہ ہے۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے محسن نقوی کی زباں بندی نہیں کی، وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں مگر عوامی ریفرنڈم ہونا ہے تو پارلیمنٹ کی منظوری سے آئین کے مطابق ہونا ہے ، کسی وزیر کے بیان کے مطابق نہیں ہونا۔