لاہور: پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر بے بنیاد مقدمات کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کی جانب سے پارٹی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر بے بنیاد مقدمات کیخلاف قرارداد پیش کی گئی
قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان عمران خان پر ہونے والے بے بنیاد مقدمات کی مذمت کرتا ہے، عمران خان پاکستانی قوم اور عالم اسلام کے حقیقی لیڈر ہیں، پی ٹی آئی چیئر مین پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے، ان مقدمات سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے روشن چہرے کو مسخ کیا گیا۔
قرارداد کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی ان مقدمات پر تحفظات کا اظہار کیا، عالمی جریدے بھی ایسے واقعات کی مذمت کر رہے ہیں، ایسے اوچھے ہتھکنڈے تحریک انصاف کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے، یہ ایوان عمران خان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہے، ایوان امپورٹڈ حکومت کی جانب سے درج مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے، سیاسی میدان میں سیاسی طور پر جواب دیا جائے۔
پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد ایوان میں قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔