سیوریج کے سلگتے مسئلہ کا حل بلدیہ کی اولین ترجیح چیف آفیسر فرخ عدنان

بلدیہ احمدپور شرقیہ شہر احمدپور شرقیہ کے سیوریج کے مسئلے کے مستقل بنیادوں پر حل کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے جدید مشینری خرید رہی ہے جس کے ٹینڈر 26 جون کو ہوں گے،مشینری میں سکر مشین ،لوڈر رکشہ ،واٹر باؤزر اور ٹریکٹر ٹرالی شامل ہیں
سیوریج کی مین لائن کی کافی عرصہ سے صفائی نہ ہونے کے باعث شهرکے مختلف علاقوں میں سیوریج سے متعلق شکایات جنم لیتی ہیں ،میاں گزین عباسی کی ایک کروڑ کی گرانٹ سے چو نگی پیر واہ ڈسپوزل کو فنکشنل کر دیا گیا ہے جبکہ بلدیہ نے پچیس لاکھ روپے کے فنڈز سے ڈسپوزل پر جنریٹر نصب کرایا ہے
بلدیہ احمد پور شرقیہ ریگولر آٹھ سیور مینوں سے سیوریج کے مسئلے سے نمٹ رہی ہے جبکہ ڈیلی ویجز پر تعینات کیے گئے پندرہ سیور مین بھی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن شہر احمدپور شرقیہ کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ریگولر سیور مینوں کی مطلوبہ تعداد پورا کیے بغیر سیوریج کے مسئلے کے حل میں رکاوٹوں کا سامنا ہے
میں نے نومبر 2024 کو چیف آفیسر کا چارج سنبھالنے کے میونسپل ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ماہانہ چلت کو یقینی بنایا نیز ملازمین کی لیو انکیشمنٹ اور گریجویٹی کی ادائیگیاں کر دی گئی ہیں باقی ماندہ چند ریٹائرڈ ملازمین کو جولائی میں انکے واجبات ادا کر دیے جائیں گے
بلدیہ احمد پور شرقیہ کی مالی حالت کو مستحکم کرنے کےلئے عملی اقدامات کیے ہیں ،میونسپل کمیٹی کی 160 دوکانات کے کرایہ جات کی تجدید کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا اسطرح بلدیہ کو کرایہ دوکانات سے تیس لاکھ ماہانہ آمدنی حاصل ہونے لگی
نقشہ برانچ کی وصولیوں کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کسی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتی , مقامی پارلیمنٹرینز بھی اس حوالے سے اپنا اثرورسوخ استعمال نہیں کرتے اور ان کی بھی کوشش یہی ہوتی ہے کہ میونسپل کمیٹی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو۔جائے تاکہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر سکے چیف آفیسر بلدیہ کی مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے گفتگو
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) احمد پور شرقیہ شہر میں سیوریج کے سلگتے ہوئے مسئلے کا مستقل حل بلدیہ احمد پور شرقیہ کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے نئی سکر مشین واٹر باؤزر ٹریکٹر ٹرالی اور لوڈر رکشہ خریدنے کے لیے ٹینڈر 26 جون کو کھولے جائیں گے اس امر کا اظہار چیف آفیسر بلدیہ فرخ عدنان نے مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا – انہوں نے بتایا کہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ محمد گزین خان خان عباسی ایم پی اے کی ایک کروڑ روپے کی گرانٹ سے چونگی پیرواہ ڈسپوزل ورکس کی ریویمپنگ کر کے اسے فنکشنل کر دیا گیا ہے جبکہ بلدیہ نے 25 لاکھ روپے کے اپنے فنڈز سے ڈسپوزل کے لیے جنریٹر نصب کرایا ہے تاکہ نکاسی آب کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے
چیف آفیسر بلدیہ نے کہا کہ سیوریج کی مین لائن کی صفائی نہ ہونے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج سے متعلق شکایات جنم لیتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کے پاس صرف 11 سیور مین ہیں جن میں سے آٹھ ریگولر ہیں جبکہ ڈیلی ویجز پر 15سیورمینوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں لیکن شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ریگولر سیور مینوں کی مطلوبہ تعدادکی عدم موجودگی سے نکاسی آب کے مسئلے کے حل میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے
میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کی مالی حالت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیف آفیسر فرخ عدنان نے کہا کہ بلدیہ احمد اور شرقیہ کو حکومت پنجاب کی جانب سے ماہانہ دو کروڑ نو لاکھ روپے کی گرانٹ ملتی ہے جبکہ بلدیہ احمد پور شرقیہ کو تنخواہ جات اور پنشن کی ادائیگی کے لیے دو کروڑ 56 لاکھ ماہانہ چلت کرنا پڑتی ہے مزید برآں میونسپل کمیٹی کے دو لیگل ایڈوائزرز کے اعزازیہ جات ،اخبارات اور دیگر متفرق اخراجات کے لیے بھی بلدیہ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ درکار ہوتا ہے اسی طرح بجلی کے دفتری اورڈسپوزل ورکس کے بجلی کے بلز کی مد میں بھی 25 لاکھ روپے ماہانہ اد کرنے ہوتے ہیں -یوں بلدیہ احمد پور شرقیہ کے تین کروڑ روپے ماہانہ کے اخراجات ہیں جنہیں عمال بلدیہ اپنی ذاتی کوششوں کو بروئے کار لا کر پورا کر رہے ہیں
انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے نومبر 2024 میں چیف آفیسر بلدیہ کا چارج سنبھالنے کے بعد ملازمین بلدیہ کی تنخواہ جات اور پنشن کی ریگولر ماہانہ چلت کو یقینی بنایا نیز میونسپل ملازمین کی لیو انکیشمنٹ اور گریجویٹی وغیرہ کی ادائیگیاں بھی کر دی گئی ہیں- بلدیہ احمد پر شرقیہ کی مالی حالت کو مستحکم بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں 160 دکانوں کے کرایہ جات کی تجدید کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں بلدیہ کو اپنی ملکیہ 360 دوکانات سے تیس لاکھ روپے ماہانہ آمدنی ہورہی ہے
میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کو جنرل بس اسٹینڈ مذبحہ خانہ اور ایڈورٹائزمنٹ سے 9 نو لاکھ روپے ماہانہ رجسٹری فیس سے 17 لاکھ روپے ماہانہ اور نقشہ برانچ سے 50 لاکھ روپے ماہانہ کی اوسط آمدنی حاصل ہو رہی ہے- انہوں نے کہا کہ نقشہ برانچ کی وصولیوں کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کسی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتی – مقامی پارلیمنٹرینز بھی اس حوالے سے اپنا اثرورسوخ استعمال نہیں کرتے اور ان کی بھی کوشش یہی ہوتی ہے کہ میونسپل کمیٹی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو۔جائے تاکہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر سکے چیف آفیسر بلدیہ فرخ عدنان نے کہا کہ ان کے دروازے ہر شہری کے لیے کھلے ہیں میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کے حوالے سے کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے دفتری اوقات میں ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے