Advertisements

پاکستان تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

raja pervaiz ashraf
Advertisements

اسلام آبا:، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے۔

 ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری سمیت 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔ سپیکر کی جانب سے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرکے مراسلہ الیکشن کمیشن بھیج دیا گیا۔

Advertisements

 ذرائع کے مطابق استعفوں کی منظوری سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزراء خورشید شاہ، سعد رفیق، ایاز صادق سے مشاورت کی۔ تمام ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور ہوں گے

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور ہوئے ہیں ان میں ڈاکٹر شیریں مزاری، علی محمد خان، فرخ حبیب، فضل خان، شوکت علی، فخر زمان، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ، شکور شاد، شاندانہ گلزار شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا

شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں۔

واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 30 مئی کو تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا۔