Advertisements

پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

PTI
Advertisements

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے گئے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی فرخ حبیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرلئے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے استعفوں کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
فرخ حبیب نے مطالبہ کیا کہ استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔
قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ مجھے 125 اراکین کے استعفی موصول ہوئے،جن میں سے 2 اراکین کے استعفوں کی تصدیق نہ ہوسکی، لہذا 123 اراکین کے استعفی قبول کرلیے ہیں۔
جن کے استعفوں کی تصدیق نہ ہوسکی ان میں این اے 12 سے منتخب پرنس محمد نواز اور این اے 47 سے منتخب جواد حسین شامل ہیں۔

Advertisements