Contact Us

استعفیٰ دو اور گھر جاؤ، مریم کی عمران خان پر تنقید

marriam nawaz

مریم نواز  نے لاہورمیں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ عمران خان دھمکیاں دیتے ہیں نکال دینگے،  یہ ان کو نہیں نکال سکتا، عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں، بڑی رعونت سے کہتے تھے این آر او نہیں دینگے، آج خود ایڑھیاں رگڑ  رگڑ کر  این آر او مانگ رہے ہیں 

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کان کھول کر سن لو، تمھیں اب بچانے کوئی نہیں آئےگا۔

مریم نے کہا کہ تم اب استعفیٰ دو اور گھر جاؤ،کوئی پوسٹنگ، کوئی ٹرانسفر تبدیلی کروڑوں سے کم میں نہیں ہوتی، تمھارا یوم حساب قریب ہے، عوام آنے والے دنوں میں میڈیا پر ثبوتوں کی بھرمار دیکھیں گے۔
مریم نواز نے حکومت کے منحرف اراکین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیازی بڑے پتوں کی باتیں کرتا ہے، تمارے تمام پتے خزاں کی طرح جھڑ چکے ہیں، پارٹی کے لوگ ایک ایک کرکے تمہیں چھوڑ کر جارہے ہیں، اب صرف ایک پتہ بچا ہے استعفیٰ دو اور گھر جاؤ
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا قافلہ میری اور حمزہ شہباز کی قیادت میں نکلے گا، اسلام آباد جارہی ہوتی ہوں تو لوگ کہتے ہیں خدا کیلئے نیازی سے ہماری جان چھڑائیں۔ جی ٹی روڈ کا یہ سفر ملک کو دوبارہ ترقی کی جانب لے کرجائے گا جبکہ یہ سفر ‘ووٹ کو عزت دو’ کی تحریک کو بھی عزت دلوانے جارہا ہے۔
مریم نواز کا وزیر اعظم کے 27 مارچ کے جلسے پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سرکاری وسائل خرچ کرکے جلسے کررہے ہیں جس میں عوام سے اپنے لیے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی جارہی ہے، لیکن اب حساب دینے کا وقت آگیا ہے۔

مزید پڑھیں