Advertisements

طاہر والی میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ دو سال سے بند علاقہ مکین صاف پانی کی سہولت سے محروم

Chanigoth
Advertisements

آلودہ و غیر معیاری پانی پینے پر مجبور ہیں۔واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فوری طور پر فعال کیا جائے اہلِ علاقہ کا مطالبہ

چنی گوٹھ (نامہ نگار)طاہر والی میں قائم واحد واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ دو سال سے بند ہونے کے باعث علاقہ مکین صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں اور آلودہ و غیر معیاری پانی پینے پر مجبور ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی طویل بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements

شہریوں کا کہنا ہے کہ صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث لوگ زہریلا اور ناقص پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد افراد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، لیکن اس اہم عوامی مسئلے کے حل کے لیے تاحال کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔اہلِ علاقہ نے حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ بہاولپور اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ طاہر والی کے واحد واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی میسر آ سکے اور انہیں صحت کے مزید مسائل سے بچایا جا سکے۔