Contact Us

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقہ جات میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے: اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ احمد ندیم

Rescue and relief operations are ongoing in the flood-affected areas

احمد پور شرقیہ:یکم/ستمبر : :ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقہ جات میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔محکمہ ریونیو اور ریسکیو 1122 کے جوان فیلڈ میں متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ احمد ندیم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 باقر حسین نے تحصیل احمدپورشرقیہ میں سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقے موضع نکھلور،بیٹ لنگاہ اور دیگر مقامات میں ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ متاثرہ علاقہ جات اور ملحقہ آبادیوں میں ریونیو و ریسکیو جوانوں نے انھیں کھانا فراہم کیا۔اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ احمد ندیم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 باقر حسین پپلی راجن،نوشہرہ جدید اور احمد پور شرقیہ میں قائم دیگر فلڈ ریلیف کیمپ میں گئے اور وہاں مقیم افراد سے ملاقات کی۔اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے سامان اور مال مویشی کے ہمراہ محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقہ جات کے لوگوں کے لیے ریلیف کیمپ قائم ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ اور متاثرہ علاقہ جات و ملحقہ آبادیوں میں مقیم افراد کو کھانا اور اشیائے خوردونوش کے پیکٹ تقسیم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم افراد کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں علاج معالجے کی سہولیات کے لیے میڈیکل کیمپ فعال ہیں جہاں میڈیکل آفیسر و سٹاف ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔ اسی طرح سیلاب سے متاثرہ افراد کے مال مویشیوں کے علاج کے لیے وٹرنری کیمپ فعال ہیں اور لائیو سٹاک ڈاکٹر مامور ہیں۔ نیز جانوروں کے لیے ونڈا اور چارہ وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں