Advertisements

چار سال قبل چنی گوٹھ میں بھجوائی گئی ریسکیو ایمبولینس کو ریسکیو 1122 کے حکام نے واپس منگوا لیا

Rescue 1122 Ambulance
Advertisements

عوام کو سخت پریشانی کا سامنا چنی گوٹھ سے احمد پور شرقیہ اور لیاقت پور تقریباً 28 کلومیٹر دور ہیں

ایمبولینس کو آنے کے لئے کم از کم تیس منٹ لگتے ہیں ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سروس واپس بھجوانے کا مطالبہ
چنی گوٹھ (نامہ نگار)چار سال قبل عوامی مطالبہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے حکم پر چنی گوٹھ میں بھجوائی گئی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو ریسکیو 1122 کے حکام نے واپس منگوا لیا ، عوام کے بھرپور احتجاج ، اس سلسلے میں شہریوں کے ایک وفد نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریباً چار سال قبل اس وقت کے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے دورہ چنی گوٹھ کے دوران چنی گوٹھ میں ریسکیو 1122 کی ایک ایمبولینس بمعہ عملہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو کہ فوری طور پر فراہم کر دی گئی ، اب چند روز قبل ریسکیو 1122 کے حکام نے کوئی وجہ بتائے بغیر ایمبولینس کو واپس منگوا لیا جس سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ چنی گوٹھ سے احمد پور شرقیہ اور لیاقت پور تقریباً 28 کلومیٹر دور ہیں وہاں سے ایمبولینس کو آنے کے لئے کم از کم تیس منٹ لگتے ہیں ، چنی گوٹھ مین روڈ اور مین ریلوے لائن پر واقع ہے یہاں پر حادثات معمول کا حصہ ہیں ، چنی گوٹھ کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سروس مستقل بنیادوں پر واپس بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisements