Advertisements

ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار

Advertisements

سپریم کورٹ نے ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیں۔

سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق درخواستوں پر تحریری  حکمنامہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدارتی نظام سے متعلق درخواستوں میں سیاسی نوعیت کا سوال اٹھایا گیا، سیاسی نوعیت سے متعلق سوال پر آئین اور قانون میں رہنمائی موجود نہیں، آئینی رہنمائی کی عدم موجودگی میں سیاسی سوال پرفیصلہ دینےکی پوزیشن میں نہیں
فیصلے کے مطابق درخواست گزار اور ان کے وکلا سے دو سوال پوچھے گئے، عدالت کے پاس ملک میں سیاسی نظام کی تبدیلی کافیصلہ دینےکاکوئی اختیار نہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات درست ہیں، صدارتی نظام پرریفرنڈم کرانے سے متعلق درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔
عدالت نے درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیں۔

Advertisements