Advertisements

اللہ آباد کے معروف سماجی و دینی خدمتگار اور ہمدردِ انسانیت ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد نعیم انتقال کر گئے

Allahabad Map
Advertisements

ان کے انتقال سے اللہ آباد اور گرد و نواح میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی، جبکہ ہر آنکھ اشکبار نظر آئی

نمازِ جنازہ میں علما کرام، معززینِ علاقہ، ڈاکٹرز، سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔

Advertisements

اللہ آباد+جن پور (نامہ نگاران) معروف سماجی و دینی خدمتگار اور ہمدردِ انسانیت ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد نعیم انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال سے اللہ آباد اور گرد و نواح میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی، جبکہ ہر آنکھ اشکبار نظر آئی.تفصیلات کے مطابق دینِ اسلام اور انسانیت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے، غریبوں کے ہمدرد اور اعلیٰ اخلاق کے حامل معروف ہومیوپیتھک معالج ڈاکٹر محمد نعیم اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم ڈاکٹر محمد سلیم مرحوم کے فرزند تھے، جبکہ ڈاکٹر محمد نسیم کے بھائی اور ڈاکٹر محمد شفیق (اللہ آباد والے) کے چھوٹے بھائی تھے۔

ڈاکٹر محمد نعیم نے اپنی پوری زندگی دکھی انسانیت، بے سہارا اور مستحق افراد کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وہ نہ صرف ایک ماہر ہومیوپیتھک ڈاکٹر تھے بلکہ سخاوت، عاجزی اور خوش اخلاقی میں بھی اپنی مثال آپ تھے۔ مرحوم کی دینی خدمات، انسان دوستی اور سماجی فلاح کے کاموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ واقعی ایک ایسا چراغ تھے جو دوسروں کے لیے روشنی بنتا رہا اور خاموشی سے خدمت کرتا رہا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول اللہ آباد میں ادا کی گئی، جس کی امامت علامہ غلام درویش قادری نے کی۔ نمازِ جنازہ میں علما کرام، معززینِ علاقہ، ڈاکٹرز، سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔…