نامور سکالر طہٰ قریشی کی وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات

نامور سکالر ممبر آف آرڈر آف برٹش ایمپائر بانی چیئرمین فورم فار انٹرنیشنل ریلیشنز برطانیہ چیئرمین سٹاک ویل گرین کمیونٹی سروسز طہٰ قریشی نے کہا ہے کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی تعلیمی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی غیر معمولی ترقی اور توسیع میں قائدانہ کردار ادا کیا اور آج یہ یونیورسٹی عالمی معیار ی تعلیمی ادارہ بن چکی ہے۔ طہٰ قریشی نے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے بغدادا لجدید کیمپس میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ اور طلباء وطالبات کی علمی لگن اور یونیورسٹی میں جاری نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے متاثرہوئے ہیں اور جلد ہی یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کریں گے۔اس موقع پر انہو ں نے وائس چانسلر کو اپنی تصانیف بھی پیش کیں۔ دریں اثناء عباسیہ کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں شعبہ قرآنی علوم کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی سیمینار بعنوان اسلام اور مغرب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر ضیاء الرحمن، چیئرمین شعبہ قرآنی علوم نے مہمانوں اور تمام شرکاء کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ نے کی۔ مہمان خصوصی طہٰ قریشی ممبر آف آرڈر آف برٹش ایمپائر یوکے نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب کے مہمان اعزازپروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل شیخ زید اسلامک سنٹر پنجاب یونیورسٹی لاہور اور نصیر احمد ناصر سابق صدر پریس کلب بہاولپور تھے۔ اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔