مشہور میڈیاایکسپرٹس خالد سعید اور نذیر خالد جرنلسٹس الائنس پاکستان کے کنسلٹنٹ مقرر
دونوں میڈیا ایکسپرٹس اپنے طویل تجربے کی روشنی میں جرنلسٹس الائنس پاکستان سے وابستہ پریس کلبوں کے اراکین کے تربیتی تربیتی پروگراموں میں بھی معاون ثابت ہوں گے
کراچی + لاہور ( پریس ریلیز) کراچی میں مقیم مشہور میڈیا ایکسپرٹ ٹوکیو یونیورسٹی جاپان کے سابق کوآرڈینیٹر جناب خالد سعید اور لاہور میں رہائش پزیر جناب نذیر خالد ریٹائرڈ سینئر ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب جرنلسٹس الائنس پاکستان کے کنسلٹنٹ کے طور پر فرائض انجام دیں گے انہوں نے اس سلسلے میں بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر کی استدعا منظور کر لی-
ادھر جرنلسٹس الائنس پاکستان نے اپنے ایک پریس ریلیز میں جناب خالد سعید اور جناب نذیر خالد کی بطور کنسلٹنٹ تعیناتی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں میڈیا ایکسپرٹس اپنے طویل تجربے کی روشنی میں جرنلسٹس الائنس پاکستان سے وابستہ پریس کلبوں کے اراکین کی نہ صرف رہنمائی کریں گے بلکہ مستقبل میں ان کے تربیتی تربیتی پروگراموں میں بھی معاون ثابت ہوں گے
خیال رہے کہ جناب نذیر خالد ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اور انہوں نے 33 برس تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں محکمہ اطلاعات کے ذمہ دار سینئر افسر کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں آپ ماضی میں رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے ماسٹر ٹرینر کے طور پر مختلف تربیتی ورکشاپس میں شریک رہے اسی طرح جناب خالد سعید شمالی کوریا اور ہانگ کانگ میں بھی میڈیا ٹریننگ حاصل کرنے کے علاوہ ٹوکیو یونیورسٹی جاپان میں طویل عرصے تک ریسرچ کوارڈینیٹر تعینات رہے – آپ پاکستان پریس فاؤنڈیشن کے سابق چیف انسٹرکٹر کے منصب پر بھی فائز رہے اور تا حال رول میڈیا نیٹ ورک کے چیف انسٹرکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں-
جناب خالد سعید 2010 تا 2019 جنوبی پنجاب کے دور افتادہ علاقوں میں کامن ویلتھ جرنلسٹس ایسوسی ایشن،اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو اور دوحہ سینٹر فار میڈیا فریڈم کے اشتراک سے منعقدہ رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے تربیتی پروگرامز کے چیف انسٹرکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں

