معروف قانون دان ملک مظفر کریم کی اختر محمود چہوڑ ایڈووکیٹ کو دوسری مرتب پنجاب بار کونسل رحیمیارخان سیٹ کا انتخابی معرکہ جیتنے پر مبارکباد
–ہمیں آپ پر فخر ہے کہ ماضی کی اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی وکلاء برادری کے حقوق و مفادات کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ کی اختر محمود چہوڑ ایڈووکیٹ سے اُنکی اقامت گاہ پر گُفتگو
رحیمیار خان (سٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنو بی پنجاب کے سینئر نائب صدر و معروف قانون دان حافظ مظفر کریم ایڈووکیٹ نے دوسری مرتبہ رحیم یار خان کی سیٹ سے پنجاب بار کونسل کے رکن منتخب ہونے پر اختر محمود چہوڑ ایڈووکیٹ کو انکی رہائش گاہ پہنچ کر مبارکباد دی اور اُنکے انتخاب کو وکلاء برادری کے اُن پر اعتماد کا مظہر قرار دیا
حافظ مظفر کریم ایڈووکیٹ نے اس موقع پر گُفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمد پورشرقیہ بار کے وکلاء کی بڑی تعداد نے بھی آپ کو دوسری بار اپنے ووٹ دے کر ممبر پنجاب بار کونسل منتخب کرایا ہے – اُنہوں نے اپنی اس توقع کا اظہار کیا کہ آپ اپنے ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی وکلاء برادری کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔ نومنتخب ممبر پنجاب بار کونسل نے بہاولپور ڈویژن کے وکلاء سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے اپنے قیمتی ووٹ دیکر اُنہیں کامیاب کرایاـ اس موقع پر مہرین ریاض ایڈووکیٹ نے بھی اختر محمود چہوڑ ایڈووکیٹ کو اُنکی شاندار انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی اور اُنکے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

