Advertisements

یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈرائنگ اسٹوڈیو میں مسخا کے عنوان سے تخلیقی فنون کی نمائش

Paintings Exhibition in Islamia University Bahawalpur
Advertisements

 ڈرائنگ اسٹوڈیو کی دیواروں پر معروف مصور اور فیکلٹی ممبر علی نعیم کی خوبصورت ڈرائنگز کی نمائش کی گئی

نمائش کا افتتاح وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کیااور آرٹسٹ کے تخلیقی کام کو سراہا

Advertisements


یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے ڈرائنگ اسٹوڈیو میں مسخا کے عنوان سے تخلیقی فنون کی نمائش منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر ڈرائنگ اسٹوڈیو کی دیواروں پر معروف مصور اور فیکلٹی ممبر علی نعیم کی خوبصورت ڈرائنگز کی نمائش کی گئی۔  نمائش کا افتتاح وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کیااور آرٹسٹ کے تخلیقی کام کو سراہا۔یہ نمائش عصری آرٹ میں ڈرائنگ کے ابھرتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ اس نمائش کے انعقاد میں گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی آرٹ ایجوکیٹر ناجیہ سرور نےخصوصی معاونت کی۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل موجود تھے۔  پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر فرحانہ الطاف قریشی نے اس سرگرمی کی نگرانی کی اور علی نعیم کی غیر معمولی فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔