Advertisements

بہاول پور میں سیاحت کے فروغ اور شاندار تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس کا دوبارہ اجراء

Relaunch of double decker bus service in Bahawalpur
Advertisements

بہاول پور:16/جنوری ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی بہاولپور طارق ربانی نے کہا ہے کہ بہاول پور میں سیاحت کے فروغ اور شاندار تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس کا دوبارہ اجراء کردیا گیا ہے۔ اس اقدام سے ٹورازم کو فروغ حاصل ہوگا اور خطہ کے لوگوں کے لئے خوشگوار تبدیلی کا باعث ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بس کی سابقہ ٹکٹ مبلغ 300/-روپے فی کس برقرار رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بس روزانہ کی بنیاد پر 11بجے دن چلے گی اور نور محل جائے گی اور 3 بجے سہ پہر ڈی ایچ اے بہاول پور چلے گی۔انہوں نے بتایا کہ نور محل ٹور پر سیاحوں کے لئے میوزیم اور سنٹرل لائبریری کا وزٹ بھی شامل ہوگا۔ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی نے کہا کہ محکمہ سیاحت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ سیاحت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔ اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی آغا محمد علی عباس کی جانب سے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔