Contact Us

ریکوڈک منصوبہ: 8 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ حتمی طور پر طے

Racodiq Balochistan

اسلام آباد: اتحادیوں کے مطالبات ماننے کے بعد ریکو ڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طور پر طے پا گیا۔

حکومت بلوچستان کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے جسکی مجموعی لاگت 8 ارب ڈالر ہے، معاہدہ پر آج دستخط کے بعد پاکستان پر بین الاقوامی عدالت کی جانب سے عائد 6.5 ارب ڈالر کا جرمانہ بھی غیر موثر ہوگیا ہے، ریکو ڈک معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافذ العمل ہوگا اور کمپنی کام کا آغاز فوری طور پر کردے گی۔

اس حوالے سے بلوچستان حکومت کی جانب کہا گیا کہ معاہدہ پر منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے نے دستخط کئے، حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے جبکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی نمائندے نے معاہدے پر دستخط کئے۔

مزید پڑھیں