Contact Us

ڈیرہ نواب صاحب ریلوے اسٹیشن عبدالحمید ارشد کی حاضر دماغی سے رحمان بابا ایسکپریس بڑے حا دثہ سے بچ گئی

Rehman Baba Express escaped with big disaster near Dera Nawab Sahib Railway Station

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) اسٹیشن ماسٹر کی حاضر دماغی کی وجہ سے کراچی سے پشاور جانیوالی رحمان بابا ایسکپریس بڑے  حا دثہ سے بچ گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب رات تقریباً ایک بجے رحمان با با ایکسپریس جو کہ کراچی سے پشاور جارہی تھی ۔جب ڈیرہ نواب صاحب اسٹیشن سے کراس کررہی تھی تو اسٹیشن ماسٹر عبدالحمید ارشد  کو اس میں فنی  خرابی  کی وجہ سے بوگی کے نیچے  اسپارکنگ نظر آئی ۔ جس کی  اطلا ع اس نے فوری طورپر ٹرین کے ڈرائیور کو دی۔ جس نے ڈیر ہ نواب صاحب  اسٹیشن سے تقریباً دوکلو میٹر آگے جاکر ٹرین کو روک دیا۔ اس دورا ن گاڑی کی ایک بوگی کا جنرل ایکسل   ٹوٹ گیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے کرین مو قع پر پہنچ گئی اور اس نے متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کرکے ٹریک کو کلیئر کیا اس دوران ٹریک بند ہونے سے دونوں اطراف سے گزرنے والی گاڑیوں کی آمدروفت بھی متاثر ہوئی ۔ تاہم اسٹیشن ماسٹر کی بروقت اطلاع سے گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی ۔

مزید پڑھیں