Advertisements

ٹاؤن کمیٹی اوچ شریف میں پیدائش، اموات اور نکاح کی رجسٹریشن کاکام ٹھپ

Uchsharif
Advertisements

شہری سرٹیفیکیٹس کے حصول کے لیے لگاتار دفتر کا چکر لگانے پر مجبور ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے اس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) ٹاؤن کمیٹی اوچ شریف میں تکنیکی خرابی کے باعث گزشتہ دوماہ سے پیدائش، اموات اور نکاح کی رجسٹریشن کاکام ٹھپ، شہری سرٹیفیکیٹس کے حصول کے لیے لگاتار دفتر کا چکر لگانے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کمیٹی کے آن لائن سسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے شہریوں کو گزشتہ دو ماہ سے برتھ، ڈیتھ اور میریج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹس کے حصول میں پریشانی و ذہنی کوفت کا سامنا ہے

Advertisements

شہباز، الیاس، بختوں مائی، علی، واجد، خالد، خدابخش، اللہ وسایا اور دیگر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دوماہ سے کمیٹی کے چکر پہ چکر لگا لگا تھک چکے ہیں، پی ایس ای آر رجسٹریشن اور سکولوں میں داخلوں اور ہسپتالوں میں بچوں کے علاج معالجہ کے ب فارم کی شرط لازم قرار دی گئی ہے جس کے لیے پہلے برتھ سرٹیفیکیٹ بنوانا پڑتا ہے جب کہ اراضی وغیرہ کے انتقال وراثت کے لیے بھی متوفیٰ کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوتا ہے، شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ ٹاؤن کمیٹی میں کبھی آن لائن سسٹم خراب ہوتا ہے اور کبھی کیا مسئلہ ہوجاتا ہے، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ نہ بننے سے ہمارے اہم امور تعطل کا شکار ہیں، انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے اس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری طرف ٹاؤن کمیٹی کے ڈیتھ برتھ رجسٹریشن انچارج نے میڈیا کو اپنے موقف میں بتایا کہ دفترمیں انٹرنیٹ کا نیاکنکشن لیا گیا ہے،رجسٹریشن کے آن لائن سسٹم کے لاگ ان کے لیے نادراہیڈکوارٹر رجوع کررکھا ہے، ایک دو دنوں تک معاملہ حل ہوجائے گا