Advertisements

فیضِ یعقوب حکمت گھر و شفاخانہ کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے رجسٹریشن سند جاری،ڈاکٹر سعید الٰہی کی مبارکباد

Registration certificate issued by Punjab Healthcare Commission to Faiz-e-Yaqoob Hikmat Ghar and Clinic; Dr. Saeed Ilahi congratulates
Advertisements

مریضوں کی صحت اور فلاح اولین ترجیح ہوگی اور علاج معالجہ میں احتیاط، مناسب رہنمائی اور مریض کی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا صاحبزادہ حکیم محمد سلیمان خان


لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے فیضِ یعقوب حکمت گھر و شفاخانہ کے لئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔سابق صوبائی وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر سعید الٰہی نے اس موقع پر صاحبزادہ حکیم محمد سلیمان خان کو مبارک باد پیش کی۔ڈاکٹر سعید الٰہی نے کہا کہ جدید میڈیکل سائنس کے دور میں طب کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،، اور ہربل میڈیسن کے ذریعے بھی دنیا بھر میں لاکھوں افراد شفایاب ہوتے ہیں۔

Advertisements

نیشنل کونسل فار طب کے سند یافتہ حکیم صاحبزادہ محمد سلیمان خان نے رجسٹریشن کے اجراء پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور طبیب مریضوں کی خدمت کرنے اور طبِ نبوی ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں علاج معالجہ کے اصولوں پر عمل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کی صحت اور فلاح ان کی اولین ترجیح ہوگی اور علاج معالجہ میں احتیاط،مناسب رہنمائی اور مریض کی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا۔موسمِ سرما کی آمد کے حوالے سے صاحبزادہ حکیم محمد سلیمان خان نے شہریوں کو صحت کے معاملے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹھنڈے مشروبات اور کھٹی اشیاء کا استعمال اپنی صحت اور جسمانی کیفیت کے مطابق کریں۔انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی کے لیے متوازن غذا اور مناسب احتیاط ضروری ہے "کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے”۔