علاقائی سیاسی بڑوں کی چنی گوٹھ شاہی والا اور چولستان کی صوبائی نشست پر نظریں
مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اپنے صاحبزادے مخدوم زادہ سید غوث محی الدین گیلانی کے لیے اس صوبائی نشست کے لیے ن لیگ کی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ ان کے سوتیلے بھائی مخدوم سید علی حسن گیلانی از خود اس صوبائی نشست سے الیکشن لڑنے کے لیے پر تول رہے ہیں
مخدوم سید علی حسن گیلانی کی خواہش ہے کہ صاحبزادہ محمد عثمان عباسی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر یزمان کی قومی نشست کے لیے ق لیگ کے چوہدری طارق بشیر چیمہ اور مسلم لیگ ن کے چوہری سعود مجید کے خلاف قسمت ازمائی کریں ایسی صورت میں وہ ان کے پینل میں صوبائی امیدوار ہوں گے
سابق سیکرٹری حکومت پنجاب فاروق حمید شیخ نے اپنے چھوٹے بھائی سابق یونین ناظم خالدحمید شیخ کو اس نشست کو امیدوار نامزد کر رکھا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ اس نشست سے الیکشن لڑنے کے لیے اپنے سپورٹرز اور سرکردہ افراد سے گزشتہ کئی ہفتوں سے مشاورت کر رہے ہیں
حسن عسکری شیخ کی خواہش ہے کہ انہیں اس صوبائی نشست کے لیے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل جائے کیونکہ حسن عسکری شیخ طویل عرصہ سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں حسن عسکری شیخ کے دونوں سیاسی حریفوں چوہدری طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سعود مجید سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں دونوں انہیں اپنے پینل میں شامل کر سکتے ہیں
پرنس بہاول عباس خان عباسی کو بھی اس صوبائی نشست کے لیے انتخابی اکھاڑے میں اترنے کے لیے ان کے حامیوں نے مشورے دیے ہیں کیونکہ 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں طارق بشیر چیمہ ان کے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی کی کھلم کھلا حمایت کے باعث قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے- طارق بشیر چیمہ نے احمد پور شرقیہ کی متعدد تقاریب میں اس امر کا اعتراف بھی کیا تھا-
علاقائی سیاسی پہلوان 30 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عذرداریوں کی کے فیصلوں کی روشنی میں اس صوبائی نشست سے الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ کریں گے تاحال سیاسی پہلوان اپنی سرگرمیاں مشاورت تک محدود رکھے ہوئے ہیں -,
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی نئی حلقہ بندی کے نتیجے میں تحصیل احمد پور شرقیہ کی یونین کونسلز چنی گوٹھ ،راجڑہو ،کلاب اور مہند کے علاوہ خرم پور یونین کونسل کے چند موا ضعات کو یزمان کی قومی و صوبائی نشست میں شامل کیے جانے کے بعد پی پی 248 چنی گوٹھ، کلاب ،شاہی والا اور چولستان کی صوبائی نشست کے لیے متعدد امیدوار سامنے آگئے ہیں -اطلاعات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع حسن گیلانی اپنے بڑے صاحبزادے مخدوم زادہ سید غو ث محی الدین گیلانی کو اس صوبائی حلقہ سے میدان میں اتارنے کے خواہشمند ہیں ان کی کوشش ہے کہ انہیں صوبائی نشست پر مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل جائے- دوسری طرف مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کے سوتیلے بھائی پیپلز پارٹی کے مخدوم سید علی حسن گیلانی نے بھی چنی گوٹھ سے اپنے چند حامیوں سے اس سلسلے میں رابطہ کیا
اور انہیں پیشکش کی کہ وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اس صوبائی نشست سے الیکشن میں حصہ لیں- معلوم ہوا ہے کہ مخدوم سید علی حسن گیلانی کی تحریک پر ابھی تک کوئی چنی گوٹھ سے اس صوبائی نشست کے لیے امیدوار بن کر سامنے نہیں آیا جس پر مخدوم سید علی حسن گیلانی از خود اس نشست الیکشن لڑنے کے لیے پر تول رہے ہیں- مخدوم سید علی حسن گلیلانی کی خواہش ہے کہ پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر صاحبزادہ محمد عثمان عباسی یزمان کی قومی نشست پر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیں اور مسلم لیگ ن کے چوہدری سعود مجید اور ق لیگ کے چوہدری طارق بشیر چیمہ کا انتخابی اکھاڑے میں مقابلہ کریں -مذکورہ صوبائی نشست کے لیے سابق سیکرٹری حکومت پنجاب فاروق حمید شیخ کے چھوٹے بھائی سابق یونین ناظم خالد حمید شیخ بھی امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ بھی اس نشست سے انتخاب لڑنے کا
ارادہ رکھتے ہیں
حسن عسکری شیخ کی خواہش ہے کہ انہیں اس صوبائی نشست سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل جائے کیونکہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں یہ بھی خیال رہے کہ حسن عسکری شیخ کے مسلم لیگ ن کے چوہدری سعود مجید اور ق لیگ کے چوہدری طارق بشیر چیمہ سے انتہائی خوشگوار تعلقات ہیں اسلیے دونوں انہیں اپنے پینل میں شامل کرنا پسند کریں گے–
ایک دوسری اطلاع کے مطابق امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کو بھی اس صوبائی حلقے کی متعدر شخصیات اور ان کے بعد ساتھیوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی احمد پور کی نشست کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی اس صوبائی نشست پر بھی الیکشن میں حصہ لیں کیونکہ 2013 اور 2018 کے عامانتخابات میں چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی میں چولستان کے ووٹوں نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جو انہیں نواب صلاح الدین عباسی کی کھلم کھلا امداد کے باعث ملے تھے -طارق بشیر چیمہ نے از خود احمد پور شرقیہ میں متعدد مقامات پر اپنے جلسوں میں کھلم کھلا اس کا اعتراف بھی کیا تھا -زرائع کے مطابق پرنس بہاول عباس عباسی بھی اس سلسلے میں سوچ بچار شروع کر دیا ہے
گو تحصیل احمد پور شرقیہ کی سرکردہ علاقائی سیاسی شخصیات نے یزمان اور احمد پور شرقیہ کی صوبائی نشست کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے اور وہ اس پر انہوں نے اپنی نظریں جما رکھی ہیں لیکن وہ اپنے حتمی فیصلے 30 اکتوبر کو الیکشن پیٹیشنز کے فیصلوں کے بعد کریں گے
خیال رہے کہ یز مان کی قومی نشست پر چوہدری طارق بشیر چیمہ یا ان کے صاحبزادے چوہدری ولیدار چیمہ میں سے کوئی ایک الیکشن لڑے گا ن لیگ اگر ق لیگ کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کرتی ہے تو ایسی صورت میں اس قومی نشست سے ن لیگ کا کوئی ٹکٹ ہولڈر سامنے نہیں آئے گا اور طارق بشیر چیمہ یا ان کے صاحبزادے ولی داد چیمہ ق لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے- یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چوہدری سعود مجید ایسی صورت میں آزاد امیدوار کے طور پر خم ٹھونک کر میدان میں آ سکتے ہیں کیونکہ یزمان میں طویل عرصہ سے دونوں ایک کے ساتھ سیاسی محاذ آرائی کر رہے ہیں –