Advertisements

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے بہاولپور ریجن کے پولیس افسران و اہلکاروں کی محکمانہ اپیلز اور شوکاز نوٹسز کی سماعت کی

Regional Police Officer Bahawalpur Ghazi Muhammad Salahuddin
Advertisements

آر پی او نے مختلف کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے میرٹ اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلے صادر کیے۔محکمانہ اپیلز کی سماعت کے دوران ملازمت سے برخاست ایک سب انسپکٹر کو بحال کرتے ہوئے دوبارہ انکوائری کا حکم دیا گیا جبکہ ایک سب انسپکٹر کی اپیل منظور کرلی گئی

جن پور+ اوچ شریف (نامہ نگار+ کرائم رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کی زیرِ صدارت اردل روم منعقد ہوا جس میں بہاولپور ریجن کے پولیس افسران و اہلکاروں کی محکمانہ اپیلز اور شوکاز نوٹسز کی سماعت کی گئی۔ آر پی او نے مختلف کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے میرٹ اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلے صادر کیے۔

Advertisements

محکمانہ اپیلز کی سماعت کے دوران ملازمت سے برخاست ایک سب انسپکٹر کو بحال کرتے ہوئے دوبارہ انکوائری کا حکم دیا گیا جبکہ ایک سب انسپکٹر کی اپیل منظور کرلی گئی۔ تین اے ایس آئیز کی اپیلیں مسترد، دو اے ایس آئیز کی سزائیں کم کرکے سنشور میں تبدیل جبکہ ایک اے ایس آئی کی سزا کم کرکے سالانہ انکریمنٹ روکنے کی سزا میں تبدیل کردی گئی اسی طرح ایک ہیڈ کانسٹیبل کی سزا کم کرکے سنشور میں تبدیل کی گئی، جبکہ دو کانسٹیبلز اور ایک لیڈی کانسٹیبل کی اپیلیں مسترد کردی گئیں۔ ایک ٹریفک وارڈن کی اپیل وارننگ کی سزا کے ساتھ منظور کی گئی، جبکہ ایک ایس ایس اے کی سزا کم کرکے جرمانے میں تبدیل کردی گئی شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران دو سب انسپکٹرز اور چار اے ایس آئیز کے تسلی بخش جوابات پر شوکاز نوٹسز داخل دفتر کردیئے گئے۔ ایک سب انسپکٹر کے عہدے میں تنزلی جبکہ ایک اے ایس آئی کو تنخواہ میں کمی کی سزا دی گئی۔ ایک سینئر ٹریفک وارڈن، ایک ٹریفک اسسٹنٹ اور ایک لیڈی سب انسپکٹر کے تسلی بخش جوابات پر ان کے شوکاز نوٹسز بھی داخل دفتر کردیئے گئے۔

آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ محکمانہ احتساب کے عمل میں میرٹ، شفافیت اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا جائے گا، جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر قانون و ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔