Advertisements

ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین نے اردل روم کے دوران 10, اپیلوں کا جائزہ لیا

Regional Police Officer Bahawalpur Ghazi Muhammad Salahuddin
Advertisements


 بہاولپور: ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور، غازی محمد صلاح الدین نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں پولیس افسران و اہلکاران کے شوکاز نوٹسز اور اپیلوں کی سماعت کی گئی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران و اہلکاران اردل روم میں پیش ہوئے اور اپنے مؤقف پیش کیے۔

تفصیلات کے مطابق اردل روم کے دوران  10, اپیلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں ایک سب انسپکٹر کو غیر حاضری کی بنا پر ڈسمس فرام سروس کے بعد تسلی بخش جواب دینے پراپیل کی منظوری دیتے ہوئے نوکری پر بحال کر دیا گیا ۔ مزید برآں 9 اپیلوں کی سماعت کے دوران 2 اپیلیں مسترد جبکہ 7 اپیلوں کومنظور  کرتے ہوئے سزائیں ختم کر دیں۔اس موقع پر آر پی او بہاولپور نے واضح کیا کہ بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ریجن میں احتساب کا عمل جاری ہے اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے

Advertisements