Advertisements

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کے زیرِ اہتمام پولیس لائنز میں مذہبی اسکالرز کے ہمراہ خصوصی سیمینار کا انعقاد

Regional Police Officer Bahawalpur Ghazi Muhammad Salahuddin
Advertisements

پولیس کا منصب محض قانون نافذ کرنا نہیں بلکہ مظلوم کی داد رسی، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ان کی عزتِ نفس کا خیال رکھنا بھی ہے مذہبی اسکالرز

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے آخر میں ریجنل پولیس بہاولپور کی جانب سےمذہبی سکالر حاجی یعفوررضا عطاری کو شیلڈ دی

Advertisements

بہاولپور: پولیس افسران و اہلکاروں کی اخلاقی تربیت، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا احساس اجاگر کرنے اور شہریوں کے ساتھ حسنِ سلوک کو فروغ دینے کے لیے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کے زیرِ اہتمام پولیس لائنز میں مذہبی اسکالرز کے ہمراہ خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں پولیس افسران کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، بطور ذمہ دار شہری و اچھا انسان اخلاقی فرائض، ضابطہ اخلاق، عوام کے ساتھ رویے، حسنِ اخلاق اور خدمتِ خلق کے موضوعات پر خصوصی لیکچر دیا گیا۔

مذہبی اسکالرز نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صبر، برداشت، عدل و انصاف، عاجزی، رواداری اور انسانیت کی خدمت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پولیس کا منصب محض قانون نافذ کرنا نہیں بلکہ مظلوم کی داد رسی، کمزور کا سہارا بننا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ان کی عزتِ نفس کا خیال رکھنا بھی ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ پولیس افسران اپنے اختیارات کو ذمہ داری اور امانت سمجھتے ہوئے عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، شفقت، تحمل اور احترام سے پیش آئیں۔ ایک اچھے پولیس افسر کی پہچان صرف پیشہ ورانہ کارکردگی نہیں بلکہ اس کا کردار، اخلاق اور عوام کی خدمت کا جذبہ بھی ہے۔ سیمینار کا بنیادی مقصد پولیس فورس میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینا، رویوں میں مثبت تبدیلی لانا اور ایسا عوام دوست پولیس کلچر تشکیل دینا ہے جہاں شہریوں کے ساتھ عزت و احترام، انصاف اور حسنِ سلوک کو اولین ترجیح حاصل ہو۔

آخر میں آرپی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے پولیس کی جانب سےمذہبی سکالر حاجی یعفوررضا عطاری کو شیلڈ دی