ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کا اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد
محکمانہ اپیلوں اور شوکاز نوٹسز کی سماعت کی، جس کے دوران مختلف پولیس افسران و اہلکاروں کے مقدمات پر فیصلے جاری کیے گئے
بہاولپور+ جن پور( نامہ نگار) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کرتے ہوئے محکمانہ اپیلوں اور شوکاز نوٹسز کی سماعت کی، جس کے دوران مختلف پولیس افسران و اہلکاروں کے مقدمات پر فیصلے جاری کیے گئے
ترجمان ریجنل پولیس بہاولپور کے مطابق ریجن میں محکمانہ احتساب کا عمل شفاف، غیرجانبدار اور بلاامتیاز طریقے سے جاری ہے، جس کا مقصد پولیس فورس میں نظم و ضبط، میرٹ اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اردل روم میں منظور کی گئی اپیلوں کے تحت اے ایس آئی عمیر اسلم، اے ایس آئی محمد رزاق، ہیڈ کانسٹیبل محمد اصغر اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد آصف بشیر کی تنخواہ میں کمی کی سزائیں ختم کر دی گئیں۔ اے ایس آئی محمد آصف کو سنشور کی سزا دیتے ہوئے سب انسپکٹر کے عہدے پر بحال کر دیا گیا، جبکہ کانسٹیبل محمد جاوید کی عہدے میں تنزلی کی سزا ختم کرتے ہوئے سنشور کی سزا دے کر ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر بحال کر دیا گیا۔ اسی طرح برطرف اہلکار ناصر محمود کو ملازمت پر بحال کرتے ہوئے تنخواہ میں کمی کی سزا دی گئی، جبکہ ریٹائرڈ اے ایس آئی شاہد انور کی اپیل بھی منظور کر لی گئی دوسری جانب متعدد اپیلیں مسترد کر دی گئیں، جن میں ڈرائیور کانسٹیبل محمد زوہیب، کانسٹیبل محمد ارشد، اے ایس آئی محمد عامر، اے ایس آئی غلام مرتضیٰ، ایس آئی مطلوب حسین، کانسٹیبل بلال مشتاق، اے ایس آئی غلام حسن اور ہیڈ کانسٹیبل سجاد احمد کی تنخواہ میں کمی کی سزا کے خلاف اپیلیں شامل ہیں۔
اے ایس آئی محمد مقصود کی عہدے میں تنزلی کی سزا کے خلاف اپیل بھی مسترد کر دی گئی۔ برطرف اہلکاروں ریاض اشرف اور ہیڈ کانسٹیبل زوہیب مشتاق کی بحالی سے متعلق اپیلیں بھی خارج کر دی گئیں، جبکہ جونیئر کلرک محمد شکیل کی ایڈورس اے سی آر کے خلاف اپیل بھی مسترد کر دی گئی محکمانہ سزاؤں کے تحت انسپکٹر رئیس الرحمان، انسپکٹر عابد حمید، اے ایس آئی عبدالقیوم، انسپکٹر اسجد مقصود اور انسپکٹر نوید عابد کو ایک سال کے لیے ترقی روکنے کی سزا سنائی گئ شوکاز نوٹسز کی سماعت کے بعد انسپکٹر حسن رضا، انسپکٹر محمد اشرف، انسپکٹر اقبال حسین، انسپکٹر انعام اللہ اور انسپکٹر محمد امین کے کیسز داخل دفتر کر دیے گئے۔ اس موقع پر آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ محکمانہ احتساب کا عمل بلاامتیاز اور تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کی حوصلہ افزائی جبکہ غفلت اور بدعنوانی پر قانون و ضابطے کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی تاکہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط، شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

