Advertisements

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپورغازی محمد صلاح الدین کی، ایس ڈی پی او آفس میں رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ

Regional Police Officer Bahawalpur Ghazi Muhammad Salahuddin Holds Meeting at SDPO Office on Security Arrangements During Ramadan Mubarak
Advertisements

آر پی او بہاولپورکی اس موقع پر ایس ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری بھی منعقد کی گئی جس میں شہریوں شہریوں کی شکایات سن کر موقع پر احکامات جاری کیے گئے

 احمد پور شرقیہ + اوچ شریف(نامہ نگار+  کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے ایس ڈی پی او آفس سرکل احمدپور شرقیہ میں رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی، جس میں ایس ڈی پی او احمدپور  شرقیہ  جاوید اختر  ، سرکل پولیس کے ایس ایچ اوز اور پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری بھی منعقد کی گئی جس میں شہریوں نے اپنی شکایات پیش کیں۔

Advertisements

آر پی او بہاولپور نے ہدایت کی کہ شہریوں کے گھریلو مسائل کو معززینِ علاقہ، معزز فیملیز اور کمیونٹی کے نمائندوں کی موجودگی میں افہام و تفہیم کے ذریعے حل کروانے کی بھرپور کوشش کی جائے تاکہ معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔میٹنگ میں سرکل احمدپور شرقیہ کی مساجد، امام بارگاہوں، تجارتی مراکز اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آر پی او نے گشت کو مزید مؤثر بنانے، رات کے اوقات میں پٹرولنگ بڑھانے اور نمازِ تراویح کے دوران پولیس کی نمایاں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

آر پی او نے غیر اخلاقی سرگرمیوں، آوارہ گردی اور مشتبہ افراد کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود فزیکلی فیلڈ میں موجود ہو کر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات سن کر موقع پر احکامات جاری کیے گئے اور بعض معاملات میں متعلقہ افسران کو فوری حل کی ہدایات دی گئیں۔ آر پی او بہاولپور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کے دوران سرکل احمدپور شرقیہ میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور عوام کے ساتھ پولیس کا رویہ دوستانہ اور مہذب رکھا جائے گا۔