Contact Us

ایم سی بی بینک انتظامیہ نے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے خانپور ریجن تشکیل دے دیا محمّد عابد جتوئی

Regional Manager MCB Khanpur Zone Muhammad Abid Jatoi visits MCB AhmedpurEast & Shahiwala Branches
ریجنل منیجر ایم سی بی بینک خانپور زون محمد عابد جتوئی

یزمان اور احمد پور شرقیہ تحصیلوں کی ایم سی بی کی تین برانچوں احمد پور شرقیہ اوچشریف اور شاہی والا کو نئے خانپور ریجن میں شامل کیا گیا ہے


ایم سی بی بینک کی انتظامیہ نے خانپور ریجن کو دسمبر تک نو ارب روپے کے کرنٹ ڈیپازٹس کا ٹارگٹ دیا ہے جو انشاءاللہ ہم  جلدحاصل کر لیں گے ریجنل منیجر کی ایم سی بی بینک احمد پور شرقیہ کے وزٹ کے دوران مدیر روزنامہ نوائے احمد پورشرقیہ احسان احمد سحر سے گفتگو

 احمد پور شرقیہ  ( سٹاف رپورٹر  ) ایم سی بی بینک خانپور زون کے ریجنل مینیجر محمد عابد جتوئی نے کہا ہے کہ ایم سی بی بینک کی انتظامیہ نے اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کے لیے نیا خانپور ریجن قائم کیا ہے جس نے یکم مارچ سے اپنے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم سی بی بینک احمد پور شرقیہ کے اپنے پہلے وزٹ کے دوران   مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان  احمد سحر  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایم سی بی بینک احمد پور شرقیہ کے چیف مینجر محمد عابد چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے ریجنل مینجر نے بتایا کہ ایم سی بی بینک خانپور 16برانچوں پر مشتمل ہے اس میں تحصیل احمد پور شرقیہ اور تحصیل یزمان کے شہر احمد پور شرقیہ اوچ شریف شہر اور شاہی والا کی برانچز کو  شامل کیا گیا ہے جبکہ خانپور زون میں ضلع رحیم یار خان کی 13 برانچیں بھی بھی شامل ہیں -ریجنل مینیجر محمد عابد جتوئی نے مزید بتایا کہ ایم سی بی بینک کی انتظامیہ نے نئے خانپور زون کو 31 دسمبر 2024 تک نو ارب روپے کے کرنٹ ڈیپازٹس کا ہدف دیا ہے جس میں سے ساڑھے سات ارب روپے کا ٹارگٹ ہم ابھی تک حاصل کر چکے ہیں اور انشاء اللہ ہم یہ ہدف دسمبر سے پہلے حاصل کر لیں گے- قبل ازیں انہوں  نے ایم سی بی بینک احمد پور شرقیہ کے سٹاف سے ملاقات کی اور  انہیں صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کر نے کی ہدایات دیں – بعد ازاں وہ شاہی والا گئے جہاں انہوں نے ایم سی بی کی برانچ کا معائنہ کیا مینیجر اور سٹاف سے ملاقات کی بینک کے ریکارڈ کی پڑ تال کی اور موقع کی مناسبت سے  ہدایات جاری کیں 

مزید پڑھیں