ایران میں حکومت تبدیلی کا مشن ناممکن، سپریم لیڈر زندہ ہیں: عباس عراقچی
ایرانی کمانڈرز کی شہادت ہونے سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے پیغام ہے کہ ایران میں حکومت کا خاتمہ مشن امپوسیبل ہے۔
ایران کشیدگی میں کمی میں دلچسپی رکھتا ہے، پہلے حملے روکے جائیں پھر کوئی بات چیت ہوگی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی
تہران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران میں حکومت تبدیلی کا مشن ناممکن ہے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای زندہ ہیں۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی حکومت تبدیلی کا مشن ناممکن ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی کمانڈرز کی شہادت ہونے سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے پیغام ہے کہ ایران میں حکومت کا خاتمہ مشن امپوسیبل ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کشیدگی میں کمی میں دلچسپی رکھتا ہے، پہلے حملے روکے جائیں پھر کوئی بات چیت ہوگی۔ ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم جوہری افزدوگی سمیت اپنا کوئی حق نہیں چھوڑیں گے، ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کی ضمانت دینے والا جوہری معاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی سرزمین کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہمارے پاس نہیں ہے

