Advertisements

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ پر اتفاق نہ ہوسکا، گورنر کا تقرری کیلئے سپیکر کو خط

Punjab Assemly new building
Advertisements

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف کی مشاورت کا وقت گزر گیا، پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔

دونوں رہنماؤں کی طرف سے نام فائنل نہ ہونے پر اب معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، کمیٹی بھی ناکام رہی تو الیکشن کمیشن پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کرے گا۔

Advertisements

ادھر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ

آئین کے آرٹیکل A2241

 کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف کا مقرر مدت کے اندر نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے لیے نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔

دونوں رہنماؤں کی طرف سے نام فائنل نہ ہونے پر اب معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، کمیٹی بھی ناکام رہی تو الیکشن کمیشن پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کرے گا

 گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میری جانب سے سپیکر کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل

A2224 

کے تحت نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے آئینی عمل کو آگے بڑھائیں۔