Contact Us

١٢ ربیع الاول جامعہ مسجد علی احمدپورشرقیہ میں مولانا محمد محسن فیضی کی صدارت میں اجلاس

Regarding 12 Rabi ul Awal meeting held at Jamia Masjid Ali Ahmedpur Sharqia

احمدپورشرقیہ : 12 ربیع الاول کی خصوصی آمد کے حوالے سے جامعہ مسجد علی احمدپورشرقیہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں جماعت اہلسنت، مرکزی انجمن تاجران کے اکابرین سول سوسائٹی اور شہریوں نے شرکت کی اجلاس کی صدارت امیر اہلسنت مولانا محمد محسن فیضی نے کی۔ جبکہ سرپرست میلاد مصطفی کمیٹی مولانا عبدالعزیز خان فیضی مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد راجپوت، سیکرٹری جنرل آفتاب خان ڈاہر،ارحم سلیم قادری، رانا محمد سلیم،عابد مصطفی خان خاکوانی، محمد اسلم راجپوت اور محمد چاند قریشی نے ربیع الاول کی آمد کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ چوک بھٹہ سے آنے والا جلوس، چوک چاچا بستی سے شروع ہوکرعباسیہ چوک سے ہوتا ہوا بلدیہ روڈ شکرانی روڈ سے ہوتا ہوا میلاد چوک منیر شہید پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ اس پورے روٹس کو لائٹنگ سے بھی سجایا جائے اور جو روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اسے فوری طور پر بنایا جائے تاکہ جلوس روٹس بہتر ہو سکیں اجلاس میں تجاویز کے مطابق ربیع الاول پر خصوصی فنڈ قائم کیا جائے اورباہر سے آنے والے جلوس وقت کی پابندی کریں اور نظم و ضبط کا بھی مظاہرہ ہونا چاہیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی محمد محسن فیضی نے کہا کہ ہم سرکار مدینہ کی نوکری کے لیے کسی عہدے کے خواہاں نہیں ہیں ہم صرف سرکار کی نوکری پر یقین رکھتے ہیں ربیع الاول کی آمد ہمارے لیے چشم نور ہے اور اس دن کو منانے کے لیے ہمارا دل بے تاب رہتا ہے انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کی آمد کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو تمام انتظامی امور کو بخوبی طریقے سے چلا سکیں اجلاس میں مشاورت کے بعد مولانا عبدالعزیز خان فیضی نے مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری آفتاب خان ڈاہر،مفتی محمد حسین فیضی، محمد ایوب شیخ، محمد چاند قریشی، حاجی محمد اسلم راجپوت، مہر سعید احمد سعیدی، سید عبداللہ شاہ، محمد ارحم سلیم قادری، اور لالہ محمد اسلم قریشی کو کمیٹی میں بطور ممبران نامزد کرتے ہوئے یہ امیدظاہر کی کہ 12 ربیع الاول تک کے تمام فرائض بہترطریقے سے سر انجام دینے میں بھرپور معاونت کریں گے اجلاس میں سید محمد علی شاہ، مہتاب احمد سندھی، قاری عبدالرشید مہروی، محمد سجاد عظیمی فیضی، جام اللہ بچایا، رئیس محمد اکرم، قاری محمد سعید، اور قاری محمد سجاد سمیت مختلف مدارس کے قراء کرام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں