عبقری حویلی میں عید الفطر کے تیسرے روز سورہ الکوثر کا چلہ مکمل

دو روزہ چلہ میں ملک بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ہر شریک شخص نے 129 مرتبہ سورہ کوثر کا ورد کیا
سورہ کوثر کے چلہ میں شریک افراد کے لیے شیخ الوظائف حکیم محمد طارق محمود چغتائی نے طعام و قیام کے خصوصی انتظامات کیے تھے ملک مظفر کریم مغل ایڈوکیٹ
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) شیخ الوظائف حکیم محمد طارق محمود چغتائی کی زیر نگرانی عید الفطر کے دوسرے اور تیسرے روز سورۃ الکوثر کا ورد کر کے چلہ مکمل کیا گیا جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی- شہر کے معروف قانون دان ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کو بتایا کہ سورہ الکوثر کے چلہ میں شریک ہر شخص نے 129 مرتبہ اس قرانی سورہ کا ورد کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر حکیم محمد طارق محمود چغتائی نے ملکی سلامتی وترقی استحکام فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کرائی – حکیم محمد طارق محمود چغتائی نے سورہ کوثر کے چلہ میں شریک تمام افراد کے طعام قیام کے خصوصی انتظامات کیے تھے