سابق صدر پریس کلب بہاول پور رانا عبدالسلام مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ بہاول پور کے دفتر میں تعزیتی اجلاس ۔ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر حمید کا رانا عبدالسلام مرحوم کو صحافت کے شعبہ میں شاندار خدمات پر خراج تحسین
بہاول پور:16/مئی : ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ بہاول پور کے دفتر میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر صحافی، چیف ایڈیٹر روزنامہ”صدائے پاکستان“اور سابق صدر بھاول پور پریس کلب بہاول پور رانا عبدالسلام مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر ناصر حمید، ڈپٹی ڈائریکٹر عابد حسن رضوی، رانا عبدالسلام مرحوم کے فرزندگان رانا محمد کامران، رانا محمد عدنان، رانا فیضان، اکاؤنٹس آفیسر تعلقات عامہ جام غلام اصغر، سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نسیم ندیم اور سٹاف موجود تھا۔ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر ناصر حمید نے رانا عبدالسلام مرحوم کی صحافت کے شعبہ میں شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور پسماندگان کو یہ عظیم سانحہ ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔