Advertisements

آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرز سے زائد کی قسط موصول ‎‎

Imf
Advertisements

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ سے ایک ارب ڈالرز سے زائد کی قسط موصول ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ایک ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی قسط موصول ہوئی ہے۔  گزشتہ دنوں آئی ایم ایف بورڈ نے  قرض کی چھٹی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

Advertisements

واضح رہے کہ ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے آئی ایم ایف نے کڑی شرائط عائد کی تھیں جس کی بنیاد پر حکومت نے پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کر کے مختلف اشیا پر ٹیکس عائد کیا گیا جس کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آیا۔