Advertisements

آئین کی پاسداری کے لیے ہر آل پارٹیز کانفرنس میں بیٹھنے کے لئے تیار ہوں عمران خان

Imran Khan
Advertisements

لاہور: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں۔

سی پی این ای کے صدر کاظم خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرے قتل کی سازش میں رانا ثنا اللہ کا کلیدی کردار ہے، سازش کے باقی دو کرداروں کے نام پہلے ہی بتا چکا ہوں، قتل کی تحقیقات کو سبوتاژ کرنے میں تینوں کا اہم کردار ہے۔

Advertisements

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ ایک بزدل آدمی ہے، قتل کی دھمکیوں اور ارادے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا رکن ہے، ان کا کردار عابد شیر علی کے باپ سے پوچھ لیں۔

عمران خان نے کہا الیکشن اگر مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں قانون ختم، پی ٹی آئی کے امیدوار 30 اپریل کے حساب سے مہم جاری رکھیں، عدالت عظمیٰ پر الزام تراشی اور دباؤ میں لانے کی کوششیں ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، یہ وہی ہیں جن کے مسلح جتھے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے۔