گورنر راج کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں: مونس الٰہی
Advertisements
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ گورنر راج کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مونس الٰہی نے وفاقی وزیر داخلہ کو جواب دیا کہ رانا ثنا اللہ صاحب چوددھری پرویز الٰہی کو حلف لئے 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے اور آپ کی ہوائیاں پہلے ہی اڑ گئی ہیں۔
Advertisements
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ گورنر راج کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں، ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے۔