راولپنڈی: اہلیہ پر تشددکے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکا شوہرگرفتار
Advertisements
پولیس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے شوہر جوادعلی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔
عدالت نے ملزم جواد علی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
Advertisements
راولپنڈی : خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرکو اہلیہ پر تشددکے الزام میں گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجدیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔ خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر ملزم جواد علی کے خلاف تھانہ ویمن پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے شوہر جوادعلی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزم جواد علی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

