Contact Us

مرکزی انجمن تاجران اوچ شریف کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے راشن بیگس پاک فوج کے حوالے

ration bags for flood victims by Central Anjuman Tajran uch Sharif

پبلک ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن سول سوسائٹی . مرکزی انجمن تاجران اوچ شریف کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے راشن بیگس پاک فوج کے حوالے

اوچ شریف (خبر نگار) پبلک ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن سول سوسائٹی اوچ شریف مرکزی انجمن تاجران اوچ شریف کی جانب سے سینکڑوں کی تعداد میں سیلاب زدگان کے لئے راشن بیگس پاک فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر طارق کے حوالے کیے مشکل وقت میں سیلاب زدگان اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔مرکزی صدر  انجمن تاجران محمد اکمل شیخ تفصیلات کے مطابق صدر پبلک ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن و صدر مرکزی انجمن تاجران اوچ شریف محمد اکمل شیخ نے عمر خورشید سہمن کے ہمراہ ملک بھر میں جاری سیلانی صورتحال اور سیلاب زدگان علاقوں تک سینکڑوں راشن بیگس کی تقسیم کے لیے سینکڑوں بیگ پاک فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر طارق  ڈیرہ نواب کینٹ میں حوالے کر دیے گئے ہیں اس موقع پر صدر پی ڈی او و مرکزی انجمن تاجران اوچ شریف محمد اکمل شیخ نے کہا کہ پاک فوج سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں عوام تک راشن تقسیم کے لیے ہمہ وقت خدمات میں مصروف ہے راشن بیگس پاک فوج کے حوالے کر دیے گئے ہیں مشکل وقت میں سیلاب زدگان اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران و سول سوسائٹی اوچ شریف کی جانب سے اس سے قبل راشن بیگس کی تقسیم سیلاب زدہ علاقوں میں کر دی گئی ہے اور مخیر حضرات کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رہے گا بریگیڈیئر طارق محمود نے مرکزی انجمن تاجران اوچ شریف کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سید کامران بخاری،چوہدری طارق، احسن بخاری موجود تھے

مزید پڑھیں