راشدہ رانی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمدپورشرقیہ کی پرنسپل تعینات

Principal Rashida Rani

چارج سنبھال لیا ماضی میں ترنڈہ محمد پناہ، چنی گوٹھ اور ڈیرہ نواب صاحب گرلز ہائی سکولوں میں پرنسپل کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم نے 19ویں گریڈ کی آفیسر محترمہ راشدہ رانی کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کا پرنسپل تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ قبل ازیں
محترمہ راشدہ رانی ترنڈہ محمد پناہ، چنی گوٹھ اور ڈیرہ نواب صاحب کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکولوں کی پرنسپل کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں ۔ شہر کے عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے محترمہ راشدہ رانی کی احمد پور شرقیہ گرلز ہائی سکول میں تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ دریں اثنا گزشتہ روز گرلز ہائی سکول احمد پور آمد پر سٹاف اور طالبات نے پرنسپل محترمہ راشدہ رانی کا خیر مقدم کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے

مزید پڑھیں