Contact Us

راؤ محمد اقبال مسعود ایڈوکیٹ کے صاحبزادے انجینیئر راؤ محمد الیاس کی شادی خانہ آبادی کی خوشی میں پر تکلف دعوت ولیمہ

Rao Iqbal Masood advocate hosts Walima of his son Engineer Rao Muhammad Ilyas's wedding.
احمد پور شرقیہ : راؤ محمد اقبال مسعود ایڈوکیٹ کے صاحبزادے انجینیئر راؤ محمد الیاس کی دعوت ولیمہ میں دائیں سے بائیں انجینیئر راؤ محمد رؤف پرنس بہاول عباس خان عباسی، صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی دولہا کے ساتھ سٹیج پر موجود ہیں

پر نس بہاول عباس خان عباسی، صاحبزادہ محمد عمر داؤد خان عباسی، اور صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کے علاوہ وکلاء سرکردہ سماجی و سیاسی شخصیات سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے دعوت ولیمہ میں شرکت کی


دعوت ولیمہ کی تقریب میں راجپوت برادری کے چھوٹے بڑوں کے علاوہ دوست احباب بھی شریک ہوئے ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا ہدیہ تہنیت


احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) معروف سماجی و سیاسی شخصیت راؤ محمد اقبال مسعود ایڈووکیٹ کے صاحبزادے انجینیئر راؤ محمد الیاس رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے – راؤ محمد اقبال مسعود ایڈووکیٹ نے اپنے صاحبزادے انجینیئر  راؤ محمد الیاس کی شادی خانہ  آبادی کی خوشی میں گزشتہ شب شاہجہاں بینکوٹ اینڈ فوڈ کلب میں پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جس میں امیر بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی، صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی، صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی ایم پی اے، کرنل راؤ محمد سلیمان خان ،سابق ایس ایس پی راؤ محمد سلیم اختر، سابق ایس پی میاں عرفان اللہ، سابق ایس پی لیگل راؤ محمد قاسم، سابق ڈی ایس پی راؤ محمد جمشید اختر پروفیسر ڈاکٹر راؤ محمد افضل خان ،ڈاکٹر محمد یونس صدر تحصیل بار ایسوسی سیشن سید دیوان عبدالرشید بخاری, سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن سردار نذر حسین اسلم، شہزاد سہیل خاکوانی ،سردار فیض محمد خاکوانی،سید محمد ارشد بُخاری ،کسان اتحادکے رہنما راؤ محمد فاروق کے علاوہ  مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدے داران  اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی- راجپوت برادری کے اراکین عزیز و اقارب اور دوست احباب بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے- ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ  انجینئر محمد الیاس کی شادی خانہ  آبادی کی خوشی میں  راؤ محمد اقبال مسعود ایڈووکیٹ اور ان کی اہلیہ محترمہ کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے اور جواں سال نو بیا ہتا جوڑے کی طویل خوشگوار   ازدواجی زندگی کے لیے دعا گو ہے 

مزید پڑھیں