Advertisements

اوچشریف کی راؤ برادری نے آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا

Rao birderi Uchsharif join hands with independent candidate NA 166 Prince Bahawal Khan Abbasi
اوچشریف: راؤ عمر دراز کی اقامت گاہ پر پرنس بہاول خان عباسی کی آمد جہاں ان کی حمایت کا اعلان کیا گیا مخدوم زادہ سید احسن گیلانی مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی اور دیگر شخصیات اس موقع پر موجود ہیں
Advertisements

راؤ عمر دراز کی اقامت گاہ پر ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی آمد راؤ برادری کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی گئی

اوچ شریف( نامہ نگار) آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت میں برابر  اضافہ ہو رہا ہے اور اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اب ان کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے ہیں – تازہ ترین اطلات کے مطابق اوچشریف کی راؤ برادری نے بھی آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا – پرنس بہاول خان عباسی باسی آج راؤ عمر دراز کی اقامت گاہ پر گئے جہاں آٹھ فروری کے انتخابی معرکے میں انہیں بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی- راؤ برادری کی سرکردہ شخصیات اس موقع پر موجود تھیں جنہوں نے قیام پاکستان کے وقت ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان  آنے والے مہاجرین کے ساتھ نواب سر صادق محمد خان عباسی کے حسن سلوک پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پڑپوتے پرنس بہاول عباس خان عباسی کو عام انتخابات میں انشاء اللہ کامیاب کرا یں  گے 

Advertisements

پرنس بہاول عباسی نے راؤ برادری کے تعاون کی یقین دہانی پر ان سے اظہار تشکر کیا مخدوم زادہ سید احسن گیلانی مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان ،یحییٰ خان کلاچی، شہزاد سہیل خان ان کے ہمراہ تھے