رانا شمیم مسلم لیگ ن سندھ وکلا ونگ کےنائب صدر رہ چکے ہیں، حلف نامہ کی سازش عیاں ہوگئی ہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

Farrukh Habib

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رانا شمیم مسلم لیگ ن سندھ وکلا ونگ کےنائب صدر رہ چکے ہیں،اس حلف نامہ کی سازش عیاں ہوگئی ہے- منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ رانا شمیم کے صاحبزادے نے کاشف عباسی کے شو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ رانا شمیم مسلم لیگ ن سندھ وکلا ونگ کےنائب صدر رہ چکے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ اس حلف نامہ کی سازش عیاں ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ن لیگ وکلا تنظیم کے سابقہ نائب صدر کو نواز شریف نے گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کورٹ کا چیف جسٹس لگایا اسکے ہی ذریعے عدلیہ پر حملہ کروایا ہے۔