Advertisements

رانا ثنا کو ماڈل ٹاؤن کیس پر سزا ہوگی: پرویز الٰہی

Pervaiz Elahi
Advertisements

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار پر مقدمات ختم نہیں ہوئے، وہ پاکستان نہیں آسکتے، جب عمران خان کال دیں تو رانا ثنا اللہ اسلام آباد سے باہر نکل کر دکھائیں، وفاقی وزیر داخلہ کو ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی پر سز ا ہوگی۔

پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے مریم نواز کی باتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تو اس خاندان کی بڑی خدمت کی ہے مگر مریم بی بی کے بارے میں جو آڈیو لیکس ہوئی ہیں اس میں انہوں نے جو میرے بارے میں زبان استعمال کی ہے اس پر مجھے افسوس ہوا ہے۔

Advertisements

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اصلیت مجھے پتہ لگ گئی تھی اس وجہ سے میں اور مونس عمران خان کے ساتھ گئے تھے، میرے خلاف انہوں نے جو باتیں کی ہیں میں نہیں سمجھتا کہ اس کے بارے کوئی ذکر کروں، اس پر جتنا بھی دکھ اور افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس آڈیو لیکس سے ایک چیز کا فائدہ ہوا ہے کہ جو لوگ ان کے ساتھ ہیں ان کو بھی ان کی اصلیت کا پتہ چل گیا ہے۔