رمضان پیکج: وزیراعظم شہباز شریف کا غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہمی کا اعلان

Psk Army reaction,Federal cabinet meeting summoned on 9th may,will declare 9th may as black in Pakistan's history

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غریب عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا، رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

مفت آٹا فراہمی کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا، غریب گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا پیکج ہے، پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب میں غریب ترین لوگوں کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، پنجاب ماڈل کی طرز پر ملک بھر میں رمضان پیکج کی غریب عوام کو فراہمی کیلئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے رمضان پیکج کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی، نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کے علاوہ سیکرٹری فوڈ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے

مزید پڑھیں