Advertisements

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

AhmedpurEast map
Advertisements

سبزیوں اور فروٹ کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔ شہریوں کا انتظامیہ سے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ، قیمتیں تیس فیصد تک بڑھ گئیں۔تفصیل کے مطابق رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سبزیوں اور فروٹ کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔ کینو جو 150 روپے کلو تھا اس کے نرخ 200 روپے فی کلو تک ہو گئے ہیں۔ لیموں کے نرخ 150 سے بڑھ کر 300 روپے کلو ہو گئے ہیں ۔ کیلا دو سو سے ڈھائی سو روپے فی درجن ہو گیا ہے مٹر پچاس روپے کلو سے بڑھ کر سو روپے کلو ہو گئے ہیں۔ سیب چار سو روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Advertisements