Advertisements

سعودی عرب , قطراور یو اے ای میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

Ramadan Moon Sighted in Saudi Arabia, Qatar, and the UAE; First Fast to Be Observed Today
Advertisements

ریاض: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ 18 فروری بروز بدھ کو ہوگا۔ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے حوطہ سدیر کے مقام پربڑا اجلاس ہوا ، سعودی عرب میں 7 دیگرمقامات پربھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے جن میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔ سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں رمضان کا چاند دیکھنےکے لیے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق مملکت میں بدھ 18 فروری 2026 یکم رمضان 1447ہجری ہوگا

متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قطر میں بھی یکم رمضان بدھ 18 فروری کو ہونےکا سرکاری اعلان کردیا گیا دوسری جانب ملائیشیا اور ترکیے میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں 19 فروری کو یکم رمضان کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اور عمان میں بھی رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونےکا امکان ہے۔

Advertisements