Advertisements

رواں سال 30 روزے ہونےکا امکان عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کی توقع

moon sighted
Advertisements

شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پرپیدا ہوگا : سپارکو

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19مارچ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا

Advertisements

کراچی: سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پرپیدا ہوگا۔ سپارکو کے مطابق 19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی، 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، رواں سال 30 روزے ہونےکا امکان ہے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔

سپارکو نے واضح کیا ہے کہ شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19مارچ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جب کہ اجلاس میں تمام مکاتبِ فکرکے علماء، محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے