Advertisements

اشرف شوگر ملز کے زیراہتمام رمضان افطار دسترخوان کا آغاز ہوگیا

Ramadan Iftar table organized by Ashraf Sugar Mills
Advertisements

بہاول پور : اشرف شوگر ملز کے زیر اہتمام رمضان افطار دستر خوان کا آغاز کردیا گیا، روزہ افطاری کا یہ سلسلہ ماہ مقدس کا پورا مہینہ جاری رہے گا، علاقے کی عوام نے اشرف شوگر ملز کے اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیا۔ تفصیل کے مطابق ماہ سیام کے شروع ہوتے ہی ہمیشہ کی طرح اشرف شوگر ملز کے با ہر قومی شا ہراہ پر ر مضا ن افطار دستر خوان کا انعقاد کیا گیا جوکہ ماہ مقدس رمضان المبارک کے پورا مہینہ جاری رہے گا اس موقع پر علاقے کی موجود عوام نے اشرف شوگر ملز انتظامیہ کے ایسے اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر سا ل علاقے کی غریب روزہ دار اور راہ چلتے مسافر عوام کے لیے ر مضان افطار دستر خوان کا قیام کرتے ہیں بلکہ اس اقدام کے ساتھ سا تھ غر یب عوام کی خدمت کرکے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ بھی بنتے ہے عوامی فلاح و بہبود کے لیے چئیرمین اشرف گروپ آف انڈسٹریز چوہدری محمد ذکاءاشرف اور منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری خان محمد کے غریب پرور اور دوسروں کے لیے نیکی کے جذبے سے بھرپور جذبات جیسے اقدامات اور پالیسیاں باقی ادارو ں کے لیے ا یک بہتر ین مثا ل ہیں غر یب اور لا چار انسانوں کی خدمات کے جذبے کے اس سلسلے کو ملز انتظامیہ ما ہ صیام کے علاوہ بھی خیال رکھتی ہے اس موقع پر جنرل منیجر اشرف شوگر ملز کرنل (ر) طاہر مقبول کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت پنجاب حکومت کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے عوام کو ماہ صیام میں ہر ممکن سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات بروئے کارلا رہے ہیں ماہ مقدس میں ہم نے ضلع بہاولپور اور لودھراں میں عام عوام کے لیے باہر مارکیٹ سے کم قیمت پر سستی چینی کے سٹال لگائے ہوئے ہیں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جس قدر ہم سے ممکن ہوگا ہم اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے ۔